کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن

متاثرہ علاقوں میں صرف کریانہ اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی۔

متاثرہ علاقوں میں صرف کریانہ اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی۔

ضلعی انتظامیہ نے کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا۔

کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ نے ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے نقل وحرکت پر پابندی کردی، تاہم صرف کریانہ اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی۔


15 اکتوبر تک کورنگی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا حکمنامہ جاری کردیا گیا جن میں کورنگی نمبر2 یوسی 33، شاہ فیصل کالونی یوسی 4، ماڈل کالو نی یوسی 1، الفلاح سوسائٹی ،شادمان ٹاور ملیر، قائد پارک ملیر سے متصل گلی اور درخشاں سوسائٹی ملیر شامل ہیں۔

ضلع شرقی کے بھی 5مقامات پر 17اکتوبر تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جن میں المصطفی اپارٹمنٹ گلشن اقبال، عسکری 4 گلستان جوہر، بلاک 13 گلستان جوہر، الخیج ٹاؤن شہید ملت روڈ ، مارٹن کوارٹر اور الخالد ٹاور شامل ہیں۔

شہر کے نجی دفاتر میں بھی کورونا کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ڈیفنس فیز 5کے نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس پر ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے بینک کی برانچ غیر معینہ مدت کےلئے بند کرادی۔
Load Next Story