سرینا اور جوکووک کیلیے آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئنز کا اعزاز
امریکی جوڑی باب اور مائیک کو11برس میں10ویں بار مینز ڈبلز نمبر ون قرار دیا گیا
سرینا ولیمز اور نووک جوکووک کو2013 آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئنز کا اعزاز مل گیا، امریکی اسٹار نے ویمنز ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل چوتھی مرتبہ حاصل کیا۔
سربیئن پلیئر مسلسل تیسرے سال یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے،امریکی جوڑی باب اور مائیک برائن کو11برس میں10ویں بار مینز ڈبلز ورلڈ چیمپئنز قرار دیا گیا، سارا ایرانی اور روبرٹا ونسی مسلسل دوسرے برس ویمنز ڈبلز ورلڈ چیمپئنز بنیں۔ سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینکک اور جرمنی کے الیگزینڈر زویریو کو آئی ٹی ایف جونیئر ورلڈ چیمپئنز اور نیدرلینڈز کی انیک وان کوٹ اور جاپان کے شنگو کونیڈا کو وہیل چیئر ورلڈ چیمپئنز منتخب کیا گیا۔سینئر ورلڈ چیمپئنز کا انتخاب ایک ایسے معروضی نظام سے وابستہ ہے جس میں سال کے دوران تمام نتائج کا تجزیہ کیا جاتا ہے، گرینڈ سلم ٹورنامنٹس اور2 آئی ٹی ایف انٹرنیشنل ٹیم مقابلوں ڈیوس کپ اور فیڈ کپ کو خصوصی فوقیت ملتی ہے۔ آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئنز اپنے ایوارڈز 3 جون کو رولینڈ گیروس میںعشائیہ میں وصول کریں گے۔
سرینا ولیمز کو 2009 کے بعد سے رواں برس کے اختتام پر دوبارہ ورلڈ نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے کے بعد دوسری مرتبہ یہ اعزاز ملا،32 سالہ امریکی اسٹار نے2013 میں ناقابل شکست رہتے ہوئے78 میچز کھیلے اور 11 کیریئر بیسٹ ٹائٹلز جیتے، انھوں نے رولینڈ گیروس اور یو ایس اوپن میں 2 گرینڈ سلمز پر قبضہ کرنے کے ساتھ سال کے آخر میں ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ جیتی۔ نووک جوکووک رافیل نڈال کو شکست دے کر مینز ورلڈ چیمپئن بنے، اس میں ان کی گرینڈ سلم ٹورنامنٹس اور سال کے اختتام کی شاندار کارکردگی بھی شامل ہے۔ 26 سالہ جوکووک نے مسلسل تیسری مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتا، وہ ومبلڈن و یو ایس اوپن کے فائنلسٹ اور رولینڈ گیروس پر سیمی فائنلسٹ رہے،انھوں نے سال کے دوران 7 ٹائٹلز بشمول اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز جیتے، جوکووک 7 سنگلز میں ناقابل شکست رہے، ان کی وجہ سے سربیا ڈیوس کپ فائنل میں پہنچا تھا۔