کوٹ رادھا کشن اور قصور میں 3 خواتین سے زیادتی

چاہ فتح والا میں اوباش نے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

چاہ فتح والا میں اوباش نے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فوٹو : فائل

راجہ جنگ میں شادی شدہ خاتون کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

خاتون (ع) جو گھروں میں سلائی کڑھائی کا کام کرواتی ہے اسے سجاد نامی شخص کام دلوانے کے بہانے فصل کماد میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کر دی ،پولیس نے چار دن بعد مقدمہ درج کر لیا۔


مصطفی آباد کے نواحی گاؤں بھلو میں گزشتہ رات 2 نا معلوم افراد 48 سالہ بیوہ خاتون (س) کے گھر داخل ہو ئے اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

قصور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق جوڑاکے علاقے کی رہائشی خاتون ( ر) نے پولیس تھانہ صدر میں درخواست دی ہے کہ انتظار مسیح اسے ورغلاء کر زیادتی کا نشانہ بنایا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

دریں اثناء چاہ فتح والا میں اوباش نے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، محمد اعجاز نے تھانہ سٹی پھولنگر میں درخواست دی کہ 30 ستمبر کو ملزم عدیل مسیح اسکے 8 سالہ بیٹے کو ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور بدفعلی کی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Load Next Story