ملک بھر میں پنجاب جیسی خوشحالی چاہتے ہیں وزیراعظم نواز شریف

وزیراعلیٰ شہباز شریف نےپنجاب کو 5 سال میں خوشخال بنایا،وزیراعظم نوازشریف

پاکستان اور ترکی کی ترقی اور عالمی امور پر سوچ اور موقف یکسان ہے، وزیر اعظم۔ فوٹو :فائل

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنی انتھک محنت سے صوبے کے عوام کو خوشحال اور ملک کی دیگر اکائیوں کے لئے قابل تقلید بنایا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ملک کے دیگر حصے بھی پنجاب کی طرح خوشحال ہوجائیں


اسلام آباد میں ترک وزیر خارجہ احمت داؤت اوغلو نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے گزشتہ 5 برسوں کے دوران پنجاب کو خوشحال بنایا، وہ اسی طرح کی ترقی اور خوشحالی پاکستان بھر میں چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ترک حکومت اور سرمایہ کاروں کی جانب سے معاشی میدان میں پاکستان کی مدد قابل تحسین ہے، پاکستان اور ترکی کی ترقی اور عالمی امور پر ایک جیسی سوچ اور موقف ہے ،ترکی کے ساتھ تجارت کو دوگنا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور موجودہ حکومت ملک میں ترکی کے کاروباری افراد کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں پاکستان ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت ہے اور ریاست میں جمہوریت اور معیشت درست سمت کی طرف بڑھ رہی ہے، ترکی معاشی ترقی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، انہوں نے کہا کہ ترک وزیراعظم جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے جن کے ہمراہ ایک بڑا کاروباری گروپ میں ہوگا۔
Load Next Story