خواجہ آصف نے آئندہ ہفتوں کے دوران بدترین لوڈ شیڈنگ کی نوید سنادی قوم سے پیشگی معذرت
صنعتی شعبے کو گیس کی فراہمی اور نہروں میں پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے، وزیر پانی و بجلی
وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران ملک میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ ہوسکتی ہے جس کی وہ قوم سے پیشگی معافی مانگتے ہیں۔
وزارت بجلی وپانی کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں صنعتی پہیہ چلانے کے لئے فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نہروں میں بھی پانی کی کمی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں آئندہ چند ہفتوں کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگا۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزارت کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کی کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی کوششیں کی جارہی ہیں اور عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس دوران بجلی کی بچت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ اس بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت کو مدد مل سکے۔