ڈومیسٹک کنٹریکٹ پلیئرزکواینٹی کرپشن کا سبق یاد دلا دیا گیا

مشکوک شخص، ساتھی کرکٹرکے کرپٹ رابطے کی فوری اطلاع کرنا ہوگی

مشکوک شخص، ساتھی کرکٹرکے کرپٹ رابطے کی فوری اطلاع کرنا ہوگی۔ فوٹو : فائل

PORT-AU-PRINCE:
ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کرکٹرز کو اینٹی کرپشن کا سبق یاد دلادیا گیا جب کہ کسی مشکوک شخص، ساتھی کھلاڑی یا معاون اسٹاف رکن کے رابطے کی فوری اطلاع کرنا ہوگی۔

ڈومیسٹک کرکٹرز کیلیے کنٹریکٹ میں دیگر قواعدوضوابط کے ساتھ اینٹی کرپشن کوڈ پر پابندی کی یاددہانی بھی کرائی گئی ہے،اس میں بتایا گیاکہ فکسنگ، سٹے بازی یا بدعنوانی کیلیے کسی شخص، ساتھی کھلاڑی یا معاون اسٹاف کی جانب سے براہ راست یا بالواسطہ رابطے کی اطلاع فوری طور پر ٹیم کوچ، منیجر یا نامزد کردہ متعلقہ آفیشل کو کرنا ہوگی،کسی موجودہ یا سابق کرکٹر کیخلاف کرپشن کے بارے میں پی سی بی کی جانب سے ہونے والی تحقیقات میں مکمل تعاون کرنا ہوگا۔


کنٹریکٹ پانے والا کرکٹر اس بات کا پابند ہوگا کہ کسی بھی انکوائری کے دوران نامزد آفیشلز کے سوالوں کے جوابات پوری ایمانداری سے دے اور معلومات کی پردہ پوشی نہ کرے۔کرکٹرز کو پابند کیا گیا ہے کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی بھی مکمل پاسداری کریں،کسی بھی موقع پر ٹیسٹ کیلیے بورڈ خون، یورین یا بالوں کا سیمپل مانگے تو کھلاڑی انکار نہیں کرے گا۔

سپلیمنٹ اور ادویات کے حوالے متعلقہ بورڈ آفیشلز کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا تاکہ ممنوعہ اشیا کے استعمال کی غلطی کے مرتکب نہ ہوں۔اسی طرح نسلی امتیاز کے بارے میں قوانین پر عمل درآمد کیلیے بھی کھلاڑیوں کو ہدایات کنٹریکٹ میں جاری کی گئی ہیں۔
Load Next Story