کراچی میں پیپلزپارٹی کے میئر سے متعلق منظور وسان کا بیان خواب سے زیادہ کچھ نہیں خواجہ اظہار

منظور وسان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں اور ان کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، خواجہ اظہار الحسن

منظور وسان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں اور ان کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، خواجہ اظہار الحسن فوٹو؛فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے وزیر جیل خانہ جات سندھ منظوروسان کےاس بیان کو مضحکہ خیر قرار دیا ہے کہ کراچی کا میئر جیالا بنے گا۔

اپنے ایک بیان میں ایم کو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ منظور وسان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں اور ان کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ منظور وسان کا بیان کراچی میں ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر میلی نظر رکھنے کاثبوت ہے۔ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں غیرقانونی ترامیم ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنےکی سازش ہے۔


خواجہ اظہار الحسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کو آپریشن سے ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے ، وہ لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جو سمجھتے ہیں ایم کیو ایم کو آپریشن کی دھمکی سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیر پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے اور اس کے نتیجے میں کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ(ن) کا اتحاد بننے سے پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگڑے گا۔
Load Next Story