متحدہ کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی سندھ لوکل ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست دائر کردی
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سندھ لوکل ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست رکن سندھ اسمبلی عرفان اللہ مروت نے دائر کی
ایم کیو ایم کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی سندھ لوکل ترمیمی آرڈیننس اور بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترمیم اور بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست رکن سندھ اسمبلی عرفان اللہ مروت نے دائر کی, درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے ترمیمی بل کا اجرا رات کی تاریخی میں کیا گیا اور اس پر قائم مقام گورنر سے دستخط کروائے گئے لہذا ترمیمی بل کو کالعدم قرار دیا جائے, درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات جیتنا ہی چاہتی ہے تو ایک آرڈیننس جاری کرکے اپنی بلدیاتی حکومت قائم کرلے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ نے بھی سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس اور کراچی کے بلدیاتی حلقوں میں تبدیلیوں کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنچ کر رکھا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہر میں بلدیاتی انخابات سے متعلق حلقہ بندیاں غیرآئینی اور غیرجمہوری ہیں اور ان حلقہ بندیوں کے ذریعے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔