وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ سماجی کاموں سے تنگ آگئیں

افسوس کی بات ہے کہ مسلسل شہر بھر کا کچرا ہمارے سمندر اور سیوریج لائنوں میں پھینکا جارہا ہے، شنیرہ وسیم

اب مزید صفائی کے لیے ساحل سمندر کا رخ نہیں کروں گی، شنیزہ وسیم ۔ فوٹو:فائل

شنیرہ وسیم کا کہنا ہے کہ بہت تنگ آ چکی ہوں، میں اب مزید صفائی کے لیے ساحل سمندر کا رخ نہیں کروں گی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ اور سماجی کاموں کے حوالے سے مقبول شنیرہ وسیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں بہت تنگ آچکی اوراس وقت انتہائی پریشانی میں مبتلا ہونے کے ساتھ سخت اضطراب کے عالم میں ہوں، کیونکہ ہم ساحل کو بار بار صاف کرتے ہیں اور افسوس کی بات ہے کہ مسلسل شہر بھر کا کچرا ہمارے سمندر اور سیوریج لائنوں میں پھینکا جارہا ہے جس سے گندگی پھیلنے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب میں بھی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

شنیرہ وسیم کا کہنا تھا کہ اب میں بہت تنگ آ چکی ہوں، میں اب مزید صفائی کے لیے ساحل سمندر کا رخ نہیں کروں گی، یہ امر ہمارے ملک کے لیے باعث ندامت اور شرمندگی ہے جس پر ہمیں نادم بھی ہونا چاہیے۔
Load Next Story