کابینہ کی دفاعی کمیٹی کااجلاس طالبان سے بات چیت اور قومی سلامتی کے معاملات پرغور
اجلاس میں طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کئے جانے اور قومی سلامتی پالیسی کے مسودے پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں طالبان سے بات چیت اور قومی سلامتی کے دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت دفاعی کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد کے لئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان، وزیراطلاعات ونشریا ت پرویز رشید اور ڈی جی آئی ایس آئی ظہرالاسلام سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں طالبان کی جانب سے مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کئے جانے اور کابینہ کی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پرعملدرآمد، پاک افغان سرحد پرسیکیورٹی اقدامات کوفوری طورپربڑھانے کے امور پر غور کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی پالیسی کے مسودے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔