پشاور میں دریائے خیالی کے کنارے سے 5 مارٹر گولے برآمد

بم ڈسپوزل یونٹ نے مارٹر گولوں کو ناکارہ بناکر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے، پولیس

بم ڈسپوزل یونٹ نے مارٹر گولوں کو ناکارہ بناکر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے، پولیس۔ فوٹو : ایکسپریس

دریائے خیالی کے کنارے سے 5 مارٹر گولے برآمد ہوئے جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔


پشاور میں تھانہ داؤد زئی کی حدود میں دریائے خیالی کے کنارے سے پولیس نے 5 پرانے مارٹر گولے برآمد کرلیے جس کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا، بی ڈی یو نے مارٹر گولوں کو ناکارہ بنا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ایس پی رورل سجاد کے مطابق مارٹر گولے کافی پرانے تھے تاہم اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی اور علاقے کو تباہی سے بچالیا۔
Load Next Story