پی ڈی ایم نے ملک بھر میں احتجاجی جلسوں اور تحریک کا اعلان کردیا
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ 18 اکتوبر کو کراچی اور 25 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرے گی
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ملک بھر میں احتجاجی جلسوں اور تحریک کا اعلان کردیا۔
پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کے بعد ایک بار پھر خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ کوئٹہ جلسہ اب 18 اکتوبر کو بھی نہیں ہوگا، اس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو ہونا تھا جو بعد ازاں 18 اکتوبر کو کردیا گیا تھا تاہم پیپلزپارٹی نے اس تاریخ پراعتراض اٹھایا تھا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے جلسے کی تاریخ سے متعلق اعتراضات کمیٹی کے سامنے رکھ دیئے جس میں کہا گیا کہ سانحہ کارساز کے جلسے کے باعث پارٹی قیادت کوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کرسکے گی، ہر سال کی طرح اس سال بھی 18 اکتوبر کو جلسہ ہوگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کے 11 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل
پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے لئے تاریخ تبدیل کی جائے، پیپلزپارٹی کے اعتراضات کے بعد جلسے کے لئے نئی تاریخ پر مشاورت ہوئی اور آخرکار یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ جلسہ 18 اکتوبر کو نہیں بلکہ 25 نومبر کو ہوگا۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 18 اکتوبر کو کوئٹہ کے بجائے اب کراچی میں جلسہ ہوگا جس کی میزبانی پیپلزپارٹی کرے گی اور اس سے پہلے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ ہوگا جب کہ کوئٹہ جلسہ اب 25 نومبر کو ہوگا۔
اس کے علاوہ 22 نومبر کو پشاور، 13 دسمبر کو لاہور، 30 نومبر کو ملتان اور 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف سنئیر نائب صدر جبکہ مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی سیکرٹری جنرل اور میاں افتخار سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیے گئے ، سربراہ کے عہدے کی مدت کا تعین کرنے کا معاملہ قیادت پر چھوڑ دیا گیا۔