وزیراعظم نے نوازشریف کیخلاف مقدمہ درج ہونے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا فواد چوہدری
بغاوت کے مقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، فواد چوہدری کی ٹوئٹ
KARACHI/ISLAMABAD:
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوازشریف کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے لاعلم تھے اور جب میں نے انہیں یہ بتایا تو انہوں نے اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
فواد چوہدری نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ بغاوت کے مقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، یہ نواز شریف کے دور کی باتیں ہیں، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور سیاست کی شطرنج پر ابھی ہماری چال باقی ہے، (ن) لیگ پیادے بجائے شاہ اور وزیر کا کھیل ابھی دور ہے، ابھی کھیل شروع ہوا ہے جلدی کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نواز شریف کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ درج
واضح رہے لاہور کے شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔