ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری

منگل کو بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کو تنزلی کا سامنا رہا

مسلسل تیسرے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی(فوٹو، فائل)

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

برآمدی شعبوں کی جانب سے ڈالر بھنائے جانے اور نئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھلنے کی تعداد میں کمی کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کو تنزلی کا سامنا رہا۔


یہ خبر بھی پڑھیے: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید 29پیسے کی کمی سے 164روپے 03پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے کی کمی سے 164روپے 20پیسے پر بند ہوئی۔
Load Next Story