خیبرپختون خوا حکومت نے دلیپ کمار کا آبائی مکان خریدنے کا اعلان کردیا

بحالی کے منصوبے کے تحت دلیپ کمار کے آبائی مکان کو میوزیم میں تبدیل کردیا جائے گا، معاون خصوصی اطلاعات

کے پی کے حکومت نے لیجنڈ اداکار کا آبائی مکان خریدنے کا اعلان کردیا ہے(فوٹو، فائل)

SUKKUR:
خیبر پختون خوا کی حکومت نے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا آبائی مکان خریدنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کی حکومت فلمی دنیا کے درخشندہ ستارے دلیپ کمار کا چار مرلے کا گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے۔اس مد میں گھر کی خریدوفروخت پر سیکشن فور نافذ کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: دلیپ کمارکی پشاورکے شہریوں سے ان کے آبائی گھرکی تصاویرشیئرکرنے کی درخواست


انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں گھر کو خریدا جائے گا جس کے لئے حکومت فنڈ مہیا کررہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں گھر کی مرمت اور اس کی اصلی حالت میں بحالی کا کام ہوگا۔ جس کے بعد بحالی کے منصوبے کے تحت دلیپ کمار کے آبائی مکان کو میوزیم میں تبدیل کردیا جائے گا۔



یہ خبر بھی پڑھیے: پشاور میں دلیپ کمار کے مکان کو میوزیم بنانے پر سائرہ بانو خوشی سے سرشار

دوسری جانب پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے دلیپ کمار کے گھر پر سیکشن فور عائد کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ نےدلیپ کمار کے گھر کی خرید و فروخت پر پابندی کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔
Load Next Story