شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن غیر ملکیوں سمیت مزید 10 شدت پسند ہلاک آئی ایس پی آر
دو روز میں ہلاک شدت پسندوں کی تعداد 33 ہوگئی ہےجن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت مزید 10 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد 2 روز میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزتشہ رات میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر شدت پسندوں نے فائرنگ کردی تھی ، فائرنگ کے تبادلے میں 23 شدت پسند ہلاک جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے، واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جمعرات کو بھی علاقے کا سرچ آپریشن کیا ، اس دوران دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ سے مزید 10 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جو اپنے چہرے کے خدو خال سے ازبک لگتے ہیں۔
واضح رہے کہ بدھ کو میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے جس کے بعد علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔