پناہ گاہوں سے بڑی تعداد میں بے گھر مزدور مسافر مستفید ہونے لگے

یومیہ 400 افراد کیلیے رات کا کھانا، 100 افراد کو رات قیام و صبح ناشتے کی سہولت فراہم

یومیہ 400 افراد کیلیے رات کا کھانا، 100 افراد کو رات قیام و صبح ناشتے کی سہولت فراہم۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے قائم پناہ گاہوں سے بڑی تعداد میں بے گھر، مزدور، مسافر اور بے روزگار افراد مستفید ہونے لگے۔

اسلام آباد میں قائم پانچ پناہ گاہوں میں اب تک77ہزار سے زائد افراد دو وقت کی روٹی سے مستفید ہوچکے جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد ان پناہ گاہوں میں رات قیام کرچکے، ان پناہ گاہوں میں یومیہ 400 افراد کیلئے رات کا کھانا جبکہ 100 افراد کو رات قیام و صبح ناشتہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔


ایک پناہ گاہ کے سالانہ اخراجات کا تخمینہ 4 کروڑ 60 لاکھ لگایا گیا ہے جس میں سے فکسڈ و کیپیٹل کاسٹ 1 کروڑ 3لاکھ 55 ہزار جبکہ آپریشنل و رننگ کاسٹ 3 کروڑ 56 لاکھ 45 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

پاکستان بیت المال کی ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن، پشاور موڑ، بھارہ کہو، ترلائی و سبزی منڈی میں قائم 5 پناہ گاہوں میں اب تک مجموعی طور پر 77 ہزار سے زائد بے گھر، مزدور، مسافر ، طلباء اور بے روزگار افراد طعام کرچکے ہیں۔
Load Next Story