اوباشوں کی مزید 2 خواتین سے زیادتی لڑکے سے بدفعلی کی کوشش ناکام

بیوی گھر میں اکیلی تھی، محلہ دار اشفاق نے ورغلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا، اعظم

بیوی گھر میں اکیلی تھی، محلہ دار اشفاق نے ورغلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا، اعظم۔ فوٹو : فائل

قصور کے نواحی گاؤں کوٹ امام دین میں اوباش نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اعظم ںامی شخص نے تھانہ کنگن پور میں درخواست دی کہ اس کی بیوی گھر میں اکیلی تھی، محلہ دار اشفاق نے ورغلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔

دوسری جانب چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 3/14-L کے رہائشی صادق نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا 12 سالہ بیٹا مسجد میں حافظ وقاص کے پاس قرآن حفظ کرتا تھا۔ حافظ وقاص جنسی تشدد کرنے لگا تاہم بچے کی چیخ و پکار پر لوگ آئے تو وہ فرار ہو گیا۔


ادھر صادق آباد میں 2 اوباش افراد شادی شدہ خاتون کی وڈیو بنا کر 2 ماہ تک اسے زیادتی کانشانہ بناتے رہے اور پولیس سے ساز باز کر کے مقدمہ بھی خارج کروا دیا۔

ٹنڈوآدم،14 سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

14 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار۔ نواحی گوٹھ مٹھوکھوسو میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں غلام حیدر کھوسو کو سٹی پولیس نے گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا۔

ڈی ایس پی محمد ایوب بروہی نے بتایا کہ ملزم اور بچی کا میڈیکل چیک اپ تعلقہ اسپتال میں کرایا جائے گا جس کے بعد عدالت میں چالان پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story