اسلام آباد میں پولیس اہلکار نے ساتھی اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
فائرنگ کرنے والا اہلکار عاصم موقع سے فرار ہوگیا
سیکٹر جی سکس میں دو پولیس اہلکاروں کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا جس کے دوران ایک نے دوسرے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ہلاک اہلکار کی شناخت بخت منیر کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والا اہلکار عاصم موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی۔
دونوں اہلکار اسلام آباد پولیس کے ملازم ہیں اور ان کے درمیان فلیٹ کے معاملے پر جھگڑا تھا۔ دونوں کے درمیان پہلے بھی لڑائی ہوئی تھی جس پر انہیں معطل کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس پی سٹی کو مفرور ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔