بھارت دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے پاکستان

دہشت گرد تنظیموں کوسی پیک پر عملدر آمد روکنے اور حملوں کے لیے ابھارا

کلبھوشن دہشت گردکارروائیوں کا اعتراف کرچکا، مندوب جہانزیب خان فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کالعدم تنظیموں کو سرحد پار دہشت گردی کیلیے استعمال کر رہا ہے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں واضح کیا ہے کہ بھارت، تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار جیسی کالعدم تنظیموں کو پاکستان کے عسکری اور سول اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے سرحد پار دہشت گردی کی طرف دھکیل رہا ہے۔


اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے فرسٹ سیکریٹری جہانزیب خان نے سکستھ کمیٹی جنرل ڈیبیٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی جاں بحق یا زخمی ہوئے۔

پاکستانی سفارت کار کا بیان بھارت کے اس مطالبے کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ انتقام کے ارادے سے ممالک کی جانب سے معصوم شہریوں کو دہشت گردی قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستان کے نمائندہ جہانزیب خان نے کہا بھارت نے دہشت گردی کو اپنے تمام پڑوسی ممالک اور خاص کر پاکستان اور اپنی مسلمان آبادی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں کیخلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، بھارت نے ہماری سرحدوں کے باہر موجود دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان میں پاک، چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر عمل در آمد روکنے اور حملوں کے لیے ابھارا اور مالی معاونت کی۔
Load Next Story