محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی

شہر میں گرمی کی لہر اگلے 5 روز تک جاری رہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات

اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 5 روز تک شدید گرمی کی لہر رہ سکتی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی کی ہے، اور بتایا ہے کہ شہر میں گرمی کی لہر اگلے 5 روز تک جاری رہ سکتی ہے، گرمی میں اضافہ سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب ہوگا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی نئی لہر کے دوران ہفتے کے روز شہر میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ اور اتوار کو 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر اور نومبر کے دوران بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سائیکلون بنتے ہیں، خلیج بنگال میں آج ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے اور ہوا کا کم دباؤ آنے والے دنوں میں ڈیپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، اور اگر ڈیپریشن وسطی بھارت تک پہنچا تو کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے، تاہم پاکستان کی ساحلی پٹی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں۔
Load Next Story