وزیراعظم سے بلا اجازت ملاقات پر مصباح الحق اور اظہر علی کی بورڈ کو وضاحت
کھلاڑیوں کی بےروزگاری پر بات کرنے کے لیے وزیراعظم سے ملاقات کی، مصباح اور اظہر
وزیراعظم سے بلا اجازت ملاقات کے حوالے سے مصباح الحق اور اظہر علی نے بورڈ کو وضاحت پیش کر دی۔
چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی اس مقصد کے لئے قذافی اسٹیڈیم آئے۔ دونوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے الگ الگ ملاقات کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے کھلاڑیوں کی بےروزگاری پر بات کرنے کے لیے وزیراعظم سے ملاقات کی، ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ بورڈ نے دونوں کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ مصباح الحق، اظہر علی اور محمد حفیظ کے ہمراہ بے روزگار کرکٹر کا مقدمہ لے کر بورڈ کے پیٹرن اور وزیراعظم عمران خان کے پاس گئے تھے تاہم انہوں نے ڈپارٹمنٹس کی کرکٹ بحال کرنے سے صاف انکار کردیا۔ دوسری جانب پی سی بی نے بلا اجازت ملاقات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی تھی۔