حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی اب عمران خان کو گھر جانا پڑے گا بلاول بھٹو زرداری
ساری جمہوری جماعتیں مل کر اس نااہل حکومت کو ختم کریں گی، چیرمین پی پی پی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی اور عمران خان کو گھر جانا پڑے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساری جمہوری جماعتیں مل کر اس نااہل حکومت کو ختم کریں گی اور عوامی حکومت لائیں گے، اب حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، پارلیمنٹ ایک ربڑ اسٹمپ بن گئی ہے اور عوام کے لیے آواز نہیں اٹھا سکتی، ہمارے انٹرویو تک سنسر ہوتے ہیں، یہ انتقام میں اتنے اندھے ہوگئے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم پر غداری کا مقدمہ درج کرادیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے اس حکومت کے خلاف آواز اٹھائی ہے، عوام کو اس حکومت نے دیوار سے لگا دیا ہے،عوام تو نہیں گھبرائے، عمران خان کو اب گھبرانا پڑے گا، احتجاجی مہم شروع ہو رہی ہے،کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ کریں گے۔
چیرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ وفاق نے سندھ پر حملہ کیا اور آرڈیننس کے ذریعے جزیروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس قسم کی بچکانہ حرکت سے کتنا نقصان ہوگا اس کا اندازہ نہیں، اس آرڈیننس کو فوری واپس لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نااہل نالائق سلیکٹڈ کی وجہ سے عوام بھگت رہے ہیں، ملک خارجی پالیسی اور معاشی پالیسی میں ناکام ہوگیا، سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اور سلیکٹڈ کے سہولت کاروں کے خلاف احتجاج کریں گے۔