رکن خیبرپختون خوا اسمبلی نگہت اورکزئی کی خود سوزی کی کوشش
مجھے کچھ بھی ہوا تو گورنر شاہ فرمان اور آئی جی اس کے ذمہ دار ہوں گے، نگہت اورکزئی
پیپلزپارٹی کی خاتون رکن خیبر پختون خوا اسمبلی نگہت اورکزئی نے خود سوزی کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
خاتون ایم پی اے نگہت اورکزئی نے آئی جی خیبر پختون خوا کے دفتر کے باہر پیٹرول چھڑک کر اپنے آپ کو جلانے کی کوشش کی جس پر پولیس اسٹاف نے انہیں روک دیا۔
پولیس کی جانب سے خود سوزی سے روکے جانے کے بعد نہگت اورکزئی نے کہا کہ مسئلہ میری زمینوں کا ہے، گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان اور ان کے لوگ میری زمین پر قابض ہیں اور ہدایات دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر شاہ فرمان قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کی پشت پناہی کررہے ہیں، مجھے کچھ بھی ہوا تو گورنر شاہ فرمان اور آئی جی اس کے ذمہ دار ہوں گے۔