پنجاب یوتھ فیسٹیولتمام کرکٹ میچز فلڈ لائٹس میں ہونگے
5 ہزار 666 مقامات پرکھیلوں کیلیے پلے گراؤنڈز کو آپریشنل کرنے کا کام مکمل
لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تیسرے مرحلے میںضلعی سطح پر تمام کرکٹ میچز رات میں کرانے کی ہدایت دے دی،جس کے لیے متعلقہ اسٹیڈیمز میں فلڈ لائٹس نصب کی جائیں گی۔
صوبہ بھر میں 5ہزار666 مقامات پر ان کھیلوں کے انعقاد کیلیے پلے گرائونڈز کو آپریشنل کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا، 55ہزار اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈیولپمنٹ کونسلزکے ذریعے عوام ایونٹس میں شرکت کر سکیں گے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے دوسرے مرحلے کا آغاز 5جنوری2014 کو ہوگااور مقابلے 14جنوری تک جاری رہیں گے ۔ صوبائی وزیرتعلیم، اسپورٹس و امور نوجواناں رانا مشہود احمد خاں نے اس ضمن میں گذشتہ روز اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،اس میں ملتان ،بہاولپور اورڈیرہ غازی خان ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں ، ڈویژنل کمشنرز ، ڈی سی اوز اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔ رانا مشہود احمد خاں نے بتایا کہ ضلعی سطح کے کرکٹ میچز محلے اور گائوں کی سطح پر ٹینس بال ایونٹ جیتنے والے کھلاڑیوںکے تحصیل لیول مقابلوں کی فاتح ٹیموں کے مابین ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012ء کے آفیشل پارٹنر گنیزورلڈ ریکارڈز کے مطابق 33لاکھ عوام نے شرکت کی تھی،ان میں سے سرکاری محکموں اور ذیلی دفاتر و تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد صرف 2لاکھ تھی،انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال محدود پیمانے پر لاجسٹک سہولتوں کی فراہمی کے باوجود اہل پنجاب دنیا کا سب سے بڑا اسپورٹنگ ایونٹ منعقد کرانے میں کامیاب ہوئے اور 25 گنیزورلڈ ریکارڈز قائم کیے، اس مرتبہ مزید نئے ورلڈ ریکارڈز قائم کریں گے۔ رانا مشہود احمد خاں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے 2ارب روپے کی بنیادی رقم سے اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے، اُس سے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ابھر کر سامنے آنے والے ٹیلنٹ کی تربیت' اسٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس یونیورسٹی کے قیام' ضلعی سطح پر اسپورٹس اکیڈمیز کو ترقی دینے اور کھلاڑیوں کی ہیلتھ انشورنس کا بندوبست کیا جائے گا،ایسے عمررسیدہ سابق کھلاڑیوں کی مالی امداد بھی کریں گے جن کا پرسان حال کوئی نہیں ہوتا۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ پنجاب اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد ایک بہتر قوم کی تعمیر میں معاون ثابت ہو گا۔