محلوں میں رہنے والے غریبوں کے مسائل حل نہیں کرسکتے الطاف حسین

مسائل اسی وقت حل ہونگے جب مڈل کلاس ایوانوں میں پہنچیں گے، لاہور اورملتان میں خطاب

جنھوں نے فاقہ کشی اورتنگدستی کا کرب نہ جھیلاہو وہ غربت وتنگدستی کاکرب نہیں سمجھ سکتے ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے کہاہے کہ غربت ومہنگائی اوردیگر مسائل کاشکار پاکستان کے محروم ومظلوم عوام کے مسائل وہی حل کرسکتاہے۔

جس نے ان مسائل کاسامناکیا ہو۔ انھوں نے یہ بات لاہور اورملتان میں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب اورجنوبی پنجاب کے عہدیداروں اورکارکنوں سے فون پر بیک وقت گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہاکہ جن لوگوں نے غربت نہ دیکھی ہو، جنھوں نے فاقہ کشی اورتنگدستی کا کرب نہ جھیلاہو وہ غربت وتنگدستی کاکرب نہیں سمجھ سکتے ۔ جوعالیشان محلات میں رہتے ہوں اور جو پیدا ہوتے ہی منہ میں سونے کاچمچہ لیتے ہوں وہ کچے گھروں اورٹوٹی پھوٹی جھونپڑیوں میں رہنے والوں کے مسائل نہیں سمجھ سکتے اورجولوگ مسائل نہیں سمجھ سکتے وہ مسائل حل نہیں کرسکتے ۔ غریب ومتوسط طبقہ کے مسائل اسی وقت حل ہوسکتے ہیں ۔




جب اسی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادایوانوں میں پہنچیں گے۔اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل پنجاب اورجنوبی پنجاب کے عہدیداروں اورکارکنوں نے الطا ف حسین کوپنجاب میں تنظیمی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ الطا ف حسین نے کہاکہ یہ اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ استحصالی طبقہ اورایم کیوایم دشمنوں کی تمام ترسازشوں اورپروپیگنڈوں کے باوجودپنجا ب بھرمیں ایم کیوایم کاپیغام پھیل رہاہے اوروہ ایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔
Load Next Story