کوٹری کے قریب مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ٹرینوں کی آمد رفت معطل

بوگیاں پٹری سے اتر کر زمین دھنس گئیں جس سے ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے

مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا فوٹو: فائل

کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر کر زمین دھنس گئیں، جس سے ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔


حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی ہے اور مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی جلد از جلد ممکن بنانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں، سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے چین کے تعاون سے منصوبہ منظور ہوگیا ہے۔
Load Next Story