چارسدہ میں زینب زیادتی و قتل کیس کا ملزم گرفتار جرم کا اعتراف

ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے اور وہ اسی محلے کا رہائشی ہے

ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے

خیبر پختون خوا پولیس ڈھائی سالہ ننھی زینب کے اغوا، جنسی زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

چارسدہ میں پولیس نے زینب قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق زینب کے محلے سے ہی ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل اور بچی کی ایک جوتی برآمد کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور ننھی زینب زیادتی کے بعد قتل


ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے اور اس نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کر لیا ہے۔ اعلیٰ پولیس حکام عنقریب ملزم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرکے تفصیلات بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : زینب زیادتی کیس میں رشتہ داروں سمیت مزید 7 افراد زیر حراست، تعداد 15 ہوگئی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ کر بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔
Load Next Story