پی ڈی ایم کے ذریعے حکومت کو ختم کریں گے بلاول بھٹو زرداری
میڈیا اور پارلیمان کے آزاد ہونے تک حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی، چیئرمین پیپلز پارٹی
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک میڈیا اور پارلیمان آزاد نہیں ہوگا، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عوام کے پاس آئینی حقوق نہیں ہونگے، پارلیمان ایک ربڑ اسٹامپ اور سلیکٹڈ میڈیا ہوگا ہم عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے، جب تک میڈیا اور پارلیمان آزاد نہیں ہوں گے، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی، وکلا نے ہمیشہ ہر محاذ پر ہمارا ساتھ دیا اور آگے بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، اگر کوئی وزیرکرپشن کرتاہےتو عمران خان کو جواب دیناپڑے گا، تاریخ میں ہمیں اتنا نااہل اور نالائق وزیراعظم نہیں ملا، آج آپ لوگ حکومتی بنچز پر ہیں کل جب آپ وہاں نہیں ہوں گے تو ہم دیکھیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ حکومتی انتقام کے خلاف آج بھی ہم جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ذریعے حکومت کو ختم کریں گے۔