کراچی میں گرمی کا پارہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو: فائل

کراچی میں گرمی کا پارہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے اور گرمی کی جذوی لہر اگلے ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوار کو شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں پڑنے والی موجودہ گرمی کی لہر کا مشرقی خلیج بنگال میں موجود ہوا کے کم دباؤ سے کوئی تعلق نہیں ہے کیوں کہ وہ شہر سے کافی دور ہے اور ابھی ڈپریشن میں تبدیل نہیں ہوا۔


ان کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ جذوی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.3 ڈگری ریکارڈ ہوا اور شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصدرہا۔
Load Next Story