وہاڑی میں کوسٹر اور ٹرالی میں تصادم 7 افراد جاں بحق

کوسٹر ملتان جا رہی تھی کہ اچانک ٹرالی سڑک پر آ گئی، 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے

مریدکے میں ٹرک نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل ڈالا، باپ 2 بچوں سمیت جاں بحق۔ فوٹو: فائل

MILAN:
ملتان روڈ اڈا غلام حسین کے قریب اے سی کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو 1122کے میڈیا کوآرڈی نیٹر عظیم جٹ کے مطابق اے سی کوسٹر وہاڑی سے ملتان جا رہی تھی کہ اچانک مٹی سے لدی ٹرالی سڑک پر آگئی، خاتون سمیت چار افرادموقع پر جبکہ 3 افراد اسپتال میں چل بسے جن کی شناخت نہ ہو سکی۔


دوسری جانب مریدکے میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، باپ دو بچوں سمیت موقع پر ہلاک، بیوی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا،المناک حادثہ کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

ادھر اوکاڑہ میں چک نمبر40/3R میں ٹریکٹر ٹرالی نے 2کمسن بچے کچل ڈالے دونوں موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، سات سالہ شرجیل اوردس سالہ ارسلان کھیل رہے تھے کہ اچانک ٹرالی نے بے قابو ہوکر بچوں کوکچل ڈالا اوردیوار سے ٹکراگئی،ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 
Load Next Story