تھائی لینڈ میں بس اور ٹرین کے درمیان تصادم میں 20 افراد ہلاک اور 29 زخمی

مسافر بس بدھ مت کی عبادت گاہ جارہی تھی

مسافر بس دارالحکومت سے دور ایک عبدات گاہ جارہی تھی، فوٹو: اے ایف پی

تھائی لینڈ میں بدھ مذہب کے ایک تہوار میں شرکت کے لیے جانے والے والی مسافر بس اور ٹرین میں خوفناک تصادم سے 20 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے چاچوئنگساو میں مسافر بس بدھ مت ایک تہوار میں شرکت کے لیے دارالحکومت سے دور عبادت گاہ پگوڈا جارہی تھی کہ پٹری عبور کرتے ہوئے ٹرین سے تصادم ہوگیا۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ہر جانب لاشیں اور زخمی مسافر بے یارو مددگار پڑے تھے۔


ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مسافر بس کے ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ بس کا ملبہ پٹری سے اُٹھانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے۔

تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات عام ہیں، اقوام متحدہ کی 2018 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے تھائی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔
Load Next Story