اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے ڈرون کیمروں سے نگرانی کا آغاز

راہزنی کے واقعات کے تدارک اور ریسیکیو آپریشن کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا

اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ڈرون کیمروں سے نگرانی کا آغاز کردیا گیا(فوٹو، ایکسپریس)

وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پراب پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ فضاءسے ڈرون کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد کی نگرانی کی جائے گی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے اتوار کوسیکٹرز ایف 11، ایف 6 اور ایف 10 میں گلی محلوں میں جرائم پیشہ افراد پر ڈرون کیمروں کے ذریعے نظر رکھنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔


ڈرون کیمروں کی مدد سے اسٹریٹ کرائمز،جس میں پرس اور موبائل چھیننے کے واقعات کے تدارک کیلئے ڈرون کیمروں کو ریسیکیو آپریشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

وفاقی پولیس حکام نے ڈرون سے نگرانی کے لیے ائیر پٹرول یونٹ تشکیل دے دیا ہے جسے عوامی حلقوں میں بہت سراہا جارہا ہے۔ ڈرون کے ذریعے جرائم کی روک تھام کے اس قدام کی کی نگرانی زونل ایس پیز خود کررہے ہیں۔
Load Next Story