عماد وسیم کی شاندار کارکردگی نے ناردرن کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا
سدرن پنجاب کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات معدوم ہوگئے
ناردرن نے کپتان عماد وسیم کے شاندار آخری اوور اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی تیز رفتار باؤلنگ کی بدولت سدرن پنجاب کو 5 رنز سے شکست دے دی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے لو اسکورننگ میچ میں سدرن پنجاب کی ٹیم 146 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بناسکی۔
سدرن پنجاب کو آخری اوور میں جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے تاہم کپتان عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے نہ صرف 10 رنز دئیے بلکہ 1 وکٹ بھی حاصل کی۔
اُدھر 26 سالہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 23 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ وہ اب تک چھ میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ کے دوسرے بہترین باؤلر ہیں۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود شاہین آفریدی نے 5 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ سدرن پنجاب کےعامر یامین نے اننگز کے 18ویں اوور میں حارث رؤف کو مسلسل 3 گیندوں پر 3 چوکے لگا کر میچ کو دلچسپ بنایا مگر وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہے۔ وہ 19 گیندوں پر 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ خوشدل شاہ 26 اور ذیشان اشرف25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس سے قبل سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سدرن پنجاب کے باؤلرز نے بہتر لائن اور لینتھ پر باؤلنگ کی،جس کی وجہ سے ناردرن کے بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔ سہیل اختر 35 اور آصف علی 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ محمد الیاس اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
سدرن پنجاب کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران اتوار کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے ناردرن کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث سدرن پنجاب پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
میچ کے دوران سدرن پنجاب نے مقررہ وقت سے ایک اوور کم کیا لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت سدرن پنجاب پردس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
آن فیلڈامپائرز عمران جاوید اور شوزب رضا، تھرڈ امپائر امتیاز اقبال اور فورتھ امپائر آصف یعقوب نے سلو اوور ریٹ پر سدرن پنجاب کو چارج کیا۔
سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود کی جانب سے اعتراف کرنے پرمیچ ریفری محمد انیس نے سدرن پنجاب پر جرمانہ عائد کردیا۔