الیکشن ٹریبونل نے پی کے81 سوات کے22 پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ کالعدم قراردیدیا

الیکشن ٹریبیونل نے پی کے 81 سوات کے 22 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حبیب علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما عزیزاللہ پردھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ فوٹو: فائل

الیکشن ٹریبونل نے پی کے 81 سوات کے 22 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کالعدم قرار دے دیتے ہوئے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حبیب علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما عزیزاللہ پرعام انتخابات میں پی کے 81 سوات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ حلقے کے 22 پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی کے 81 سوات سے پی ٹی آئی کے عزیز اللہ 13 ہزار 67 ووٹ لیکر کامیاب وئے تھے جبکہ جے یو آئی (ف) کے حبیب علی شاہ نے 11 ہزار 6 سو 56 ووٹ حاصل کئے تھے۔
Load Next Story