زینب قتل کیس چارسدہ پولیس نے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

ملزم زینب کے گھر کے قریب رہتا تھا جس نے گھاس کاٹنے والے آلہ سے قتل کیا، ڈی پی او چارسدہ

ملزم زینب کے گھر کے قریب رہتا تھا جس نے گھاس کاٹنے والے آلہ سے قتل کیا، ڈی پی او چارسدہ۔ فوٹو : فائل

پولیس نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

چارسدہ میں اغوا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ڈھائی سالہ ننھی بچی زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او چارسدہ نے بتایا کہ ملزم کی شناخت لعل محمد کے نام سے ہوئی، ملزم زینب کے گھر کے قریب رہتا تھا جس نے بچی کو اٹھا کر کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھاس کاٹنے والے آلہ سے قتل کیا۔


ڈی پی او چارسدہ کا کہنا تھا کہ ملزم لعل محمد کے گھر میں صرف بوڑھی ماں ہے اور وہ کوئی کام بھی نہیں کرتا جب کہ ملزم لعل محمد جنسی ادویات بھی استعمال کرتا ہے اور اس کے موبائل فون سے غیر اخلاقی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے 400 گھروں کی پروفائلنگ کی گئی اور 350 افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چارسدہ میں زینب زیادتی و قتل کیس کا ملزم گرفتار، جرم کا اعتراف

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ کر بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔
Load Next Story