سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہوش اڑ چکے ہیں مریم نواز

قیادت کا فیصلہ ہے جلسہ ہر صورت ہوگا، چاہے سڑک پر ہی کیوں نہ کرنا پڑے، مریم نواز

قیادت کا فیصلہ ہے جلسہ ہر صورت ہوگا، چاہے سڑک پر ہی کیوں نہ کرنا پڑے، مریم نواز۔ فوٹو : فائل

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہوش اڑ چکے ہیں۔


ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کو 16 اکتوبر کے پی ڈی ایم کے جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر مریم نواز نے کہا کہ اصل میں سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہوش اڑ چکے ہیں، قیادت کا فیصلہ ہے جلسہ ہر صورت ہوگا، خواہ سڑک پر ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ پنجاب راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ملاقات کا طے کیا مگر عین وقت پر ڈپٹی کمشنر نہ آئے، پنجاب حکومت جلسے کی اجازت دینے کے موڈ میں نہیں، حکومت جان بوجھ کر پی ڈی ایم کے جلسے کو کورونا کے ساتھ مکس کررہی ہے۔
Load Next Story