کراچی کے علاقے صدر میں پینو راما سینٹر میں آتشزدگی لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

پینو راما سینٹر کی پانچویں منزل کے 2 دفاتر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، فائر بریگیڈ حکام

عمارت میں آتشزدگی کے باعث گارڈن اور عبداللہ ہارون روڈ کو ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

HYDERABAD:
صدر میں واقع پینوراما سینٹر میں آگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع پینو راما سینٹر کی پانچویں منزل پر 2 دفاتر میں آگ لگنے سے عمارت کی تمام دکانوں اور دیگر دفاتر کو خالی کرا لیا گیا جب کہ فائر برگیڈ کے عملے نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ آگ پر قابو پانے کےلئے 8 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دفاتر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور جس وقت آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اس وقت دونوں دفاتر بند تھے۔

عمارت میں آگ لگنے کے باعث گارڈن اور عبداللہ ہارون روڈ کو ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا جس کے باعث صدر کی دیگر سڑکوں پر ٹریفک دباؤ بڑھنے سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story