جنوبی پنجاب کا بدنام زمانہ انسانی اسمگلر انوار الحق گرفتار

ملزم ہر بار لوگوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوجاتا تھا تاہم اس بار ایف آئی اے نے اسے پکڑلیا، ملزم پر 7 مقدمات درج ہیں

ملزم ہر بار لوگوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوجاتا تھا تاہم اس بار ایف آئی اے نے اسے پکڑلیا، ملزم پر 7 مقدمات درج ہیں (فوٹو : فائل)

ایف آئی اے نے جنوبی پنجاب کے سیکڑوں افراد کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کی رقم سے محروم کرنے والے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر ڈاکٹر انوار الحق کو گرفتار کرلیا جو کہ 32 مقدمات میں مطلوب ہے۔

ایکسپریس کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون 2 ہمایوں مسعود کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر ڈاکٹر انوار الحق عرف جاوید اقبال کو رحیم یار خان سے گرفتار کرلیا۔


ملزم کے خالاف 32 سے زائد مقدما ت درج تھے جن میں سے 7 مقدمات ایف آئی اے بہاولپور اور 5 مقدمات ملتان اور 20 سے زا ئد مقدمات لوکل پنجاب پولیس میں درج تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم درخواست دہندگان کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیا چکا تھا۔ ملزم جنوبی پنجاب کا بدنام ترین انسانی اسمگلر تھا جو ہربار لوگوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوجاتا تھا مگر اس بار ایف آئی اے نے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے درجنوں افراد کے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
Load Next Story