عبدالقادرملا سے متعلق پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے دفترخارجہ
پاکستان سیاسی اوراندرونی طورپربنگلا دیش کوپرامن دیکھناچاہتاہے اوروہاں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے بنگلا دیش کے حالات اور مظاہرے ان کا اندرونی معاملہ ہے تاہم عبدالقادر ملا سے متعلق پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ہم ماضی پر نہیں مستقبل پر نظریں رکھے ہوئے ہیں اورکسی معاملے پر ردعمل دینے کی پوزیشن میں نہیں، پاکستان سیاسی اور اندرونی طور پر بنگلا دیش کو پرامن ملک کے طور پر دیکھنا چاہتاہے جب کہ بنگلا دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کا مزید کہنا تھا کہ امریکاکےساتھ تعقات میں بہتری آرہی ہے، امداد کی بندش کے حوالےسے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ڈرون حملے سے اجتماعی نقصان ہورہا ہے اوریہ حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان یہ معاملہ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں لے کر جائے گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنزکاٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔