پیپلز پارٹی کا ٹائیگر فورس کا قیام عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

ٹائیگر فورس کو کس قانون کے تحت گھروں میں گھسنے کی اجازت دی گئی ہے؟ پلوشہ خان

 18 اکتوبر کاجلسہ سلیکٹڈ حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا، قائم علی شاہ، سعید غنی

TURIN:
پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے ٹائیگر فورس کو بھتہ خورفورس قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ان کاکوئی ریکارڈ نہیں، پیپلز پارٹی ٹائیگرفورس کے قیام کوعدالت میں چیلنج کرے گی اورتاجروں،شہریوں کوان غنڈوں سے نجات دلائیں گے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا کہ غداری کے میڈل بانٹنے والوں کو بدین اور عمرکوٹ کے لوگوں کی تکلیف نظرنہیں آتی ہے،گوجرانوالہ میں ہمارے دفاترپرتالے لگادیے گئے ہیں،حکومت جو مرضی کرے سولہ اکتوبراوراٹھارہ اکتوبرکوعوام کا سمندر ہو گا ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں حکومتی جبرکا مقابلہ کریں گے۔


پلوشہ خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو کس قانون کے تحت گھروں اور دفتروں میں گھسنے کی اجازت دی گئی ہے؟، دریں اثنا سابق وزیر اعلیٰ سندھ و سابق صوبائی صدر پیپلز پارٹی سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کے کارکن اپنی مثبت سیاست کے ذریعے منفی و نفرت انگیز سیاست کرنے والوں کی منفی سیاست کو دفن کردیں گے۔

علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ افسوس کہ ملک میں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے عوام تاریخی مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان چین کی بانسری بجاتے ہوئے خود کو جمہوریت قرار دے رہے ہیں رواں ماہ اٹھارہ اکتوبر کو پی ڈی ایم کے تحت کراچی میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔
Load Next Story