چائے خانوں کے اوقات اور ملازمین سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری
سی بی سی کے مطابق چائے خانوں میں منشیات کی فروخت کی شکایات پر کنٹونمنٹ بورڈ نے نئے قواعد و ضوابط تشکیل دیے ہیں
چائے خانوں کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان سی بی سی کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق رات 12 بجے چائے خانے بند کردیے جائیں گے۔ رات 11:30 بجے کے بعد کسی کو چائے خانے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فٹ پاتھوں اور سڑک پر ٹیبل اور کرسیاں نہیں لگائی جائیں گی۔
کنٹونمنٹ بورڈ نے ہدایت جاری کی ہے یہ چائے خانوں میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا جائے گا۔ چائے خانوں میں منشیات کی روک تھام پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں چائے خانہ مالکان مشترکہ کمیٹی تشکیل دے کرایک نمائندہ نامزد کریں گے۔ ملازمین کا پولیس اسٹیشن میں اندراج کرائیں گے۔چائے خانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے
ترجمان سی بی سی کے مطابق چائے خانوں میں منشیات کی فروخت کی شکایات پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عابد علی عسکری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا جس میں کنٹونمنٹ حکام کے ساتھ چائے خانوں کے مالکان نے بھی شرکت کی۔