چند دنوں کے اندر اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی نظر آئے گی شاہ محمود قریشی

حکومت کو مزید چینی برآمد کرنا پڑی تو کریں گے،وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

وفاقی وزرا نے گندم اور چینی کی قیمتوں اور ترسیل سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس کی(فوٹو، فائل)

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اشیار کی قیمتوں میں نمایاں کمی نظر آئے گی۔

وفاقی وزرا فخر امام اور حماد اظہر کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ موسمی حالات بہترہوں گے تو پیداوار،میں بہتری ہوگی۔حکومت مشکل فیصلےنہ کرتی توملک ڈیفالٹ کرجاتا۔اپوزیشن کو جب این آر او نہیں ملاتو وہ جلسے جلوسوں پراتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگرفورس مارکیٹ میں اشیاکی قیمت بتائےگی۔سندھ حکومت ہرروزدس ہزارٹن گندم کل سے شروع کرےگا۔اگلےچندروزمیں اشیاکی قیمتوں میں نمایاں کمی نظر آئے گی۔


وفاقی وزیر غذائی تحفظ فخر امام نے بتایا کہ پورے ملک میں گندم کی پیداوارمیں دس لاکھ ٹن کمی ہوئی ہے۔آج بھی حکومت کےپاس29لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔آج تک 14 لاکھ ٹن گندم عوام تک پہنچائی۔ سندھ نے گندم فراہمی میں استحکام نہیں ہونے دیا۔ہمارے پاس گندم کا وافر ذخیرہ ہے۔آج ملک سے باہر گندم کی طلب زیادہ ہے۔ سندھ نے سپلائی بہت تاخیر سے کی۔

وفاقی وزیر صنعت و پیدوار حماد اظہر نے کہا کہ مئی 2011ء میں ملک میں 3 لاکھ ٹن چینی زیادہ تھی جو واجد ضیاء کی رپورٹ آنے کے بعد اڑھائی لاکھ ٹن کم ہو گئی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ڈیٹا درست نہ ہو۔ پنجاب حکومت ایک سے زیادہ بار شوگر ملز کی انفرادی جانچ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد پر ڈیوٹی صفر کر دی۔ حکومتی کاوشوں سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی درآمد ہوئی۔ درآمدی چینی 10 سے 15 فیصد کم شرح پر فروخت کی جائے گی۔ صوبوں سے کہا کہ وقت پر کرشنگ نہ کرنے والی ملز پر 50 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ کریں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے قانون سازی کر لی ہے۔ حکومت کو مزید چینی درآمد کرنا پڑی تو کریں گے۔
Load Next Story