بے قابو گاڑی پیٹرول پمپ میں گھسنے سے تباہی کی ویڈیو وائرل ڈرائیور گرفتار

سفید رنگ کی کرولا کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی جس سے پیٹرول یونٹ تباہ ہوگئے

کراچی کے علاقے کورنگی میں گاڑی بے قابو ہوکر پیٹرول پمپ میں جاگھسی (فوٹو، اسکرین شارٹ)

کورنگی پولیس نے پیٹرول پمپ کے پیٹرول یونٹ کو تباہ کرنے والے کار سوار ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ایک نمبر میں واقع پیٹرول پمپ کے سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنے اور بے قابو گاڑی سے پیٹرول یونٹ تباہ کرنے والے ملزم جنید کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔


واقعے کی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی کرولا کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پیٹرول بھرنے والے یونٹ کو تباہ کرتے ہوئے آگے نکل گئی جس کے باعث پیٹرول یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

بعدازاں حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ، آگ بھڑکتے ہی پمپ کے عملے نے سخت جدوجہد کے بعد پیٹرول یونٹ میں لگی آگ پر قابو پا کر پمپ کو بڑی تباہی سے بچالیا ۔

Load Next Story