شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن سمیت 6 فوجی شہید
دہشت گردوں نے رزمک کے قریب فورسز کے قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا
خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 6 فوجی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز پر دہشت گردوں کے آئی ای ڈی حملے میں افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک
دہشت گردوں نے رزمک کے قریب فورسز کے قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا۔ حملے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد وسیم زکریا کو اپنے 5 ساتھیوں سمیت ہلاک جبکہ 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، دہشتگرد وسیم زکریا 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
آریانہ گروپ کے سربراہ کمانڈر وسیم کا تعلق میر علی کے علاقہ حیدر خیل سے تھا جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھا۔