نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بائیوببل کی خلاف ورزی کے واقعات نہ رک سکے
پی سی بی کوویڈ پروٹوکولز کی پروا نہ کرنے والوں کے خلاف آج ایکشن لینے کا فیصلہ کرے گا
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران بائیوببل کی خلاف ورزی کے واقعات نہ رک سکے جس پر پی سی بی کی جانب سے ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔
پی سی بی کوویڈ پروٹوکولز کی پروا نہ کرنے والوں کے خلاف آج ایکشن لینے کا فیصلہ کرے گا جب کہ کرکٹرز کے ساتھ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے مرتکب کوچز کو بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 12 کے قریب کھلاڑی اور آفیشلز کوویڈ پروٹوکولز رولز کی خلاف ورزی میں ملوث رپورٹ کیے گئے ہیں، اس فہرست میں دورہ انگلینڈ کا حصہ رہنے والے معروف کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ رولز کےمطابق ان کرکٹرز نے اپنے خرچ پر دوبارہ کوویڈ ٹیسٹنگ بھی کرالی ہے جس کی رپورٹ آج ملے گی۔
رپورٹ آنے تک یہ کھلاڑی اور آفیشلز آئسولیشن میں رہتے ہوئے کسی سے میل جول نہیں رکھیں گے۔ پازٹیو رپورٹ آنے پر ان کرکٹرز اور آفیشلز کے ساتھ پی سی بی کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتاہے۔