انڈر انوائسنگ روکنے کیلیے درآمدات 5 کٹیگریز میں تقسیم
سرکاری،ملٹی نیشنل کمپنیوں،سفارتی،صنعتی اور کمرشل درآمدات پرمشتمل ہیں، ایف بی آر رپورٹ
لاہور:
حکومت نے انڈر انوائسنگ اور انڈر ویلیوایشن کی روک تھام کیلیے درآمدات کو 5کٹیگریز میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی آئی ایم ایف کو فراہم کردہ رپورٹ میں انڈر انوائسنگ روکنے کی اسٹریٹجی میں بتایا گیاہے کہ درآمدات کو 5کٹیگریز میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
پہلی کٹیگری میں حکومتی وپبلک سیکٹر، دوسری کٹیگری میں ملٹی نیشنل کمپنیوں، تیسری کٹیگری میں سفارتخانوں، سفارت کاروں اور این جی اوز، چوتھی کٹیگری میں صنعتی اور پانچویں کٹیگری میں کمرشل درآمدات کو رکھا گیا ہے۔دستاویزکے مطابق انڈسٹریل اور کمرشل امپورٹ کی آخری 2 کٹیگریز میں زیادہ انڈر ویلیو ایشن و انڈرانوائسنگ ہورہی ہے، زیادہ انڈر انوائسنگ کمرشل امپورٹ میں ہورہی ہے۔