دہشت گرد سفارتخانوں کو نشانہ بناکر پاکستان کو ناکام ظاہر کرنا چاہتے ہیں رحمن ملک

قومی سلامتی سے متعلق مسودہ تیارکرنے کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل

قومی سلامتی سے متعلق مسودہ تیارکرنے کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل،وزیرداخلہ نے اے آئی جی اسلام آباد کورمشا کیس میںتحقیقاتی افسر مقررکردیا۔ فوٹو: فائل

وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گرد سفارتخانوںکونشانہ بناکرپاکستان کوناکام ریاست ظاہرکرناچاہتے ہیں۔

ملک میںدہشت گردی کے خطرات بدستور موجود ہیں ، پاک بھارت ویزاشرائط پرکل دستخط ہوںگے، پارلیمنٹ ہا ئوس کے باہر میڈیاسے گفتگوکر تے ہوئے انھوں نے کہاکہ پشاور میں دہشت گردی کے واقعات ہونے کی پہلے سے اطلاع موجودتھی ہم نے صوبائی حکومت کو بروقت اطلاع دے دی تھی، دہشت گرد غیرملکی سفارتخانوں پر حملے کرکے پاکستان کودنیا بھرمیں ناکام ریاست ظاہر کرنا چاہتے ہیں، پشاور میںغیرملکیوںکو ٹارگٹ کرنے کابڑامنصوبہ ناکام بنایا گیاہے ۔انھوں نے کہاکہ پاک بھارت وزرائے خا رجہ مذاکرات اور بھارتی وزیرخارجہ کادورہ پاکستان خوش آئندہے ، سربجیت سنگھ کووکیل کرنے کی اجازت بھارتی حکومت کی در خواست پردی ہے،انھوں نے کہاکہ سعیداجمل کے معاملے پرکرکٹ بورڈ کوجو بھی مدد درکار ہو گی تعاون کیلیے تیارہوں۔


دریں اثناوزیر دا خلہ کی زیرصدارت ملک میںامن و امان کی مجمو عی صو رتحال کا جائزہ لینے کیلیے ایک اجلاس منعقد ہواجس میں قومی سلامتی سے متعلق دستاویز کا مسودہ تیار کرنے کیلیے چیف کمشنراسلام آباد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جوملک کو درپیش بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے آئندہ بدھ تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ اجلاس میں وزیرداخلہ نے اے آئی جی اسلام آبادپولیس طاہرعالم خان کورمشاکیس کا تحقیقاتی افسرمقررکردیاہے،وہ روزانہ کی بنیادپر رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کریںگے،رحمن ملک نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ حکومت آئین کے مطابق اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کی پابندہے۔

انھوںنے کہاکہ رمشاکیس حساس معاملہ ہے جس کاہر پہلوسے جائزہ لیا جائے۔ علمائے کرام کو بھی اس کیس کی تحقیقات سے مسلسل باخبررکھاجائے۔انہوں نے چینی باشندوں کی حفاظت کیلیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ رمشامسیح کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہو گی جس میںسات رکنی میڈیکل بورڈ ملزمہ کی بلوغیت کے حوالے سے حتمی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرے گا۔ ادھر ڈپٹی اسپیکرفیصل کریم کنڈی نے رحمن ملک سے ملاقات کی اورٹانک میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے پروزیرداخلہ کاشکریہ اداکیا۔

Recommended Stories

Load Next Story