قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے وزیراعظم ایوان سے چلے گئے

اپوزیشن اراکین نے نشستوں پر کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا۔

اپوزیشن اراکین نے نشستوں پر کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا جس پر وزیراعظم عمران خان ایوان سے چلے گئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا تو وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے نشستوں پر کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا اور اسپیکر چپ کراتے رہ گئے لیکن ارکان خاموش نہیں ہوئے۔


اپوزیشن ارکان اسمبلی نے آٹا، چینی چور کی سرکار نہیں چلے گی، مک گیا تیرا شو نیازی،گو نیازی گو نیازی کے نعرے لگائے۔ انہوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر انتقامی سیاست نامنظور علی بابا چالیس چور، جزائر پر قبضہ نا منظور، چور سرکار نامنظور کے نعرے درج تھے۔ ایوان کی کارروائی کے دوران اپوزیشن ارکان مسلسل شور شرابا کرتے رہے۔

حکومتی اراکین اور اپوزیشن اراکین ایوان میں آمنے سامنے آگئے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس بیس منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان ایوان سے چلے گئے جس پر اپوزیشن اراکین نے وہ بھاگا وہ بھاگا کے نعرے لگائے۔
Load Next Story