سینیٹ روز ویلٹ ہوٹل سمیت 19 ادارے نجکاری فہرست میں شامل
2 سال میں اداروں کو 10 کھرب نقصان ، ریونیو میں 809 ارب کمی، کورونا سے جی ڈی پی 2 فیصد گرنے کی تفصیلات پیش
وزارت خزانہ نے کورونا کے دوران ملکی معیشت کو نقصان، اصلاحات ایجنڈے کے تحت عالمی مالیاتی اداروں سے لیے گئے قرض، روز ویلٹ ہوٹل، اسٹیل ملز سمیت 19 ادارے حکومتی نجکاری فہرست میں شامل اور خسارے میں کمی کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔
جمعہ کے روز چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ نے گزشتہ دو سال میں سرکاری اداروں کے خسارے کی تفصیلات پیش کیں۔
اصلاحات ایجنڈے کے تحت حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے 10 ارب ڈالر سے زائد قرض لیا ،19 حکومتی اداروں کو نجی تحویل میں دیا جائیگا، کورونا سے ملکی جی ڈی پی دو فیصد ،ٹیکس محصولات میں 809ارب کمی ہوئی ،سرکاری اداروں کے خسارے میں 20فیصد کمی ہوئی، معاشی اصلاحات کیلئے اقدامات غیر ملکی مالیاتی اداروں سے قرض ،معیشت کو کورونا کے دوران کیا نقصان ہوا اور خسارے میں چلنے والے کتنے اداروں کو فروخت کیا جائیگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق دوسال کے دوران سرکاری اداروں کو 10 کھرب 14ارب سے زائد کا نقصان ہوا، مالی سال 2017.18میں 5 کھرب ،63ارب 28 کروڑ روپے، 2018.19میں 4 کھرب 50 ارب 84 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔